کراچی میں پولیس موبائل پر دستی بم حملے میں 2 اہلکار جاں بحق
دستی بم کے پھٹنے سے پولیس موبائل میں آگ لگ گئی اور دیکھتے دیکھتے اس نے وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
تبت سینٹر کے قریب پولیس موبائل پر دستی بم حملے کے بعد آگ لگنے سے 2 اہلکار جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تبت سینٹر کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس موبائل پر دستی بم پھینکا جس کے پھٹنے سے موبائل میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری وین اس کی لپٹ میں آگئی جب کہ اس میں موجود کانسٹیبل مبین اور ہیڈ کانسٹیبل صمد کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہ ملا اور دونوں بری جھلس کر جاں بحق ہوگئے، آگ نے وہاں کھڑی ایک اورگاڑی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ان کے ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔