بھارت میں کیا گیا خاتون کے ساتھ وہ گھناؤنا سلوک جس کو سن کر ہی انسانیت شرما جائے

اس گھناونے فعل میں شریک 39 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ خاتون پرلگایا جانے والا الزام جھوٹا ہے، مقامی پولیس


راجھستان میں پنجایت کے حکم پر خاتون کو عریاں کرکے گدھے پرسوار کرکے علاقے میں گھمایا گیا۔ فوٹو/ اے ایف پی

PESHAWAR:

دنیا کی سب سے بڑی جمہوری اور سیکولر ریاست کا دعویٰ کرنے والے بھارت میں اس وقت انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا جب اس کی ایک ریاست میں مشرق کی بیٹی کو عریاں کر کے گدھے پر سوار کرکے سرعام گھمایا گیا۔


پولیس کے مطابق راجستھان کے ایک گاؤں کی40 سالہ خاتون پراپنے بھانجے کو قتل کرنے کا الزام لگاکر اس مقدمے کو پنچائت میں لایا گیا جس نے خاتون کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے اسے مجرم قرار دے دیا جس کے بعد پنچائت کے کچھ افراد خاتون کےگھر میں گھسے اور اسے بالوں سے گھیسٹتے ہوئے باہرلے آئے، پنچائت میں شامل افراد نے خاتون کے منہ کو مٹی اور کوئلے سے کالا کر کے اس کے سر کے بال کاٹ دیئے پھر اسے عریاں حالت میں گدھے پر سوار کر کے 10 منت تک گلیوں میں گھمایا گیا۔


مقامی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس گھناونے فعل میں شریک 39 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ حالات وواقعات بتاتے ہیں خاتون پرلگائے جانے والے الزام میں سجائی نہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں