ملک میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 237 ہوگئی وزارت صحت

سندھ میں 23، بلوچستان 10، پنجاب 3 اور خیبرایجنسی میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا


ویب ڈیسک November 10, 2014
ملک بھر پولیو سے بچاؤ کی خصوصی مہم چلائی گئی جس میں 76 اضلاع میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، فوٹو: فائل

وزارت صحت کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں رواں سال پولیو کے شکار بچوں کی تعداد 237 تک جا پہنچی ہے جب کہ وفاقی ادارہ صحت کے مطابق پولیو کی خصوصی مہم میں پشاور کے ساڑھے 7 لاکھ سے زائد بچے قطرے پینے سے محروم رہے۔

وزارت صحت کے مطابق سندھ میں 23، بلوچستان میں 10 اور پنجاب میں 3 بچے پولیو کا شکار ہوئے جب کہ خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود میں بھی 7 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جس کے بعد ملک بھر میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 237 تک جا پہنچی ہے۔

دوسری جانب وفاقی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر پولیو سے بچاؤ کی خصوصی مہم چلائی گئی جس میں 76 اضلاع میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جب کہ وفاقی سطح پر چلائی گئی مہم میں صرف پشاور میں نہ چل سکی جس کے باعث شہر کے ساڑھے 7 لاکھ بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہے۔ ادارہ صحت کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کےدرمیان ویکسین کی فراہمی کا تنازع تاحال برقرار ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے صوبائی حکومتوں سے پولیو کے خاتمے میں تعاون کی اپیل کے ساتھ ملک بھر میں ایمرجنسی بنیادوں پر مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں