پاک فوج اور عوام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلیے مکمل تیار ہیں آرمی چیف
ملاقات میں دفاعی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
اٹلی کی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل کلاڈیوگرازیانو نے پیر کو بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔
یہ ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا، دونوں فوجی رہنماؤں نے علاقائی استحکام کے موضوع پر بھی گفتگو کی، اس موقع پر آرمی چیف نے مختلف سیکیورٹی چینلجز کا سامنا کرنے کیلیے پاکستانی قوم کے عزم کا اعادہ کیاجنرل گرازیانو نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ قابلیت کو سراہا، انھوں نے علاقائی استحکام کے حوالے سے پاکستان کے مثبت کردار کی بھی تعریف کی۔
انھوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے، ایک ٹی وی کے مطابق جنرل راحیل شریف نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان کے عوام اور پاک فوج سیکیورٹی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلیے مکمل طور پر تیار ہیں، قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے ایک چاق و چوبند دستے نے اٹلی کے چیف آف اسٹاف کو گارڈآف آنر پیش کیا، جنرل گرازیانو نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فوج کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔