خیبر اور اورکزئی ایجنسی میں جھڑپوں میں 2 اہلکار شہید 24 دہشتگرد مارے گئے

اورکزئی ایجنسی میں 2 جوان شہید اور 15 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ خیبرایجنسی میں جھڑپوں کے دوران 9 دہشتگرد مارے گئے۔


ویب ڈیسک November 11, 2014
اورکزئی ایجنسی میں 2 جوان شہید اور 15 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ خیبرایجنسی میں جھڑپوں کے دوران 9 دہشتگرد مارے گئے۔ فوٹو: فائل

خیبر اور اورکزئی ایجنسی میں دہشتگردوں کے حملے اور سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 اہلکار شہید جبکہ 24 دہشتگرد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں نے شیریں درہ چیک پوسٹ پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکارشہید ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 15 دہشت گرد بھی مارے گئے جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔ دوسری جانب خیبرایجنسی کی تحصیل وادی تیراہ کے علاقے اکا خیل میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی جس میں 9 دہشتگرد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے شاہین درہ میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں 20 دہشت گرد ہلاک جب کہ 6 سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوگئے تھے۔ \n' + '

' + title + '

\n' + '
' + time + '
'; } /*document.getElementById('vid_frame').src = url + "?autoplay=1&rel=0&showinfo=0&autohide=1";*/ // $('html, body').animate({ // scrollTop: $("#videoDiv").offset().top // }, 400); $('#video-title').html(title); $('#video-bottom-text-desc').html(time); }