بولان میں کارپر فائرنگ کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

نامعلوم افراد نے ضلع بولان سے کوئٹہ آنے والی گاڑی پرحاجی شہرکے مقام پر اندھا دھند فائرنگ کی۔


ویب ڈیسک November 11, 2014
نامعلوم افراد نے ضلع بولان سے کوئٹہ آنے والی گاڑی پرحاجی شہرکے مقام پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ فوٹو: فائل

ضلع بولان سے کوئٹہ آنے والی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع بولان سے کوئٹہ آنے والی گاڑی پرحاجی شہر کے مقام پرنامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ جاں بحق ہونے والے 2 بچوں کی شناخت مدثر اور معراج کے نام سے ہوئی، فائرنگ کا نشانہ بننے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورلاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔


ذرائع کے مطابق حاجی شہر کے مقام پر نامعلوم ملزمان پہلے سے ہی موجود تھے جو گاڑی کے آنے کا انتظار کر رہے تھے جبکہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ دکھائی دیتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |