ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی دھمکی

شہلا رضا نے دھمکی آمیز خط کے ہمراہ بم پروف گاری کی فراہمی کی درخواست بھی اسپیکر سندھ اسمبلی کو جمع کرادی


ویب ڈیسک November 11, 2014
ماضی میں کئی سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کو قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں فوٹو: فائل

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سیدہ شہلا رضا کو کالعدم تنظیموں کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جلد ہی ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سیدہ شہلا رضا کو ملنے والے خط میں مبینہ طور پر کالعدم تنظیم نے انہیں قتل کرنے کے لئے ان کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی ہے۔ شہلا رضا نے دھمکی آمیز خط اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے چیمبر میں جمع کرادیا ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے تحریری طور پر اپنی جان کے خطرے کے پیش نظر بم پروف گاڑی فراہم کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نےشہلا رضا کو یقین دلائی کرائی کہ وہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو اس صورت حال سے بذات خود آگاہ کریں گے اور انہیں فول پروف سیکیورٹی کے لئے اپیل کریں گے۔

واضح رہے کہ ماضی میں اسی نوعیت کے دھمکی آمیز خط متحدہ قومی موومنٹ کے حیدر عباس رضوی اور پیپلز پارٹی کے فیصل رضا عابدی سمیت دیگر سیاسی شخصیات اور مذہبی رہنماؤں کو بھی مل چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں