چیف الیکشن کمشنر بنانے کی پیش کش نہیں ہوئی جسٹس ر طارق پرویز

اگر مستقبل قریب میں ایسی کوئی پیش کش ہوئی تو مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا،جسٹس (ر) طارق پرویز


ویب ڈیسک November 11, 2014
اگر مستقبل قریب میں ایسی کوئی پیش کش ہوئی تو مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا،جسٹس (ر) طارق پرویز۔ فوٹو؛فائل

چیف الیکشن کمشنر کے لئے نامزد امیدوار جسٹس (ر) طارق پرویز کا کہنا ہے کہ انہیں چیف الیکشن کمشنر بنانے کی کوئی پیش کش نہیں ہوئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے رانا بھگوان اور جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر بننے سے معذرت کے بعد جسٹس (ر) طارق پرویز اس عہدے کے لئے مضبوط امیدوار بن چکے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایسی کوئی پیش کش نہیں کی اور اگر مستقبل قریب میں ایسی کوئی پیش کش ہوئی تو مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا۔


واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 13 نومبر تک حکومت کو مستقل چیف الیکشن کمشنر کے تقررکی ہدایت کی تھی جب کہ اس حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے اس عہدے کے لئے آنے والے 2 امیدواروں نے عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں