بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں آبادی کنٹرول کرنے کا پروگرام 8 خواتین کی جان لے گیا52 کی حالت غیر

سرکاری اسپتال میں بڑھتی آبادی پر کنٹرول کے پروگرام کے تحت خواتین میں رحم مادر کے آپریشن کے لئے ایک کیمپ لگایا گیا تھا


ویب ڈیسک November 11, 2014
خواتین میں رحم کے آپریشن میں پیچیدگیوں کے باعث 52 کی حالت اب بھی خراب ہےاوران میں سے 10 کی حالت انہتائی تشویشناک ہے۔ فوٹو: انڈین ایکسپریس

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں آبادی پر قابو پانے کےلئے حکومتی پروگرام کے تحت خواتین میں رحم کے آپریشن میں پیچیدگیوں کے باعث 8 خواتین ہلاک جب کہ 52 کی حالت خراب ہوگئی جن میں سے 10 کی حالت انہتائی تشویشناک ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بلاسپور کے گاؤں پنڈیری میں واقع ایک سرکاری اسپتال میں حکومت کی جانب سے بڑھتی آبادی پر کنٹرول کے پروگرام کے تحت خواتین میں رحم مادر کے آپریشن کے لئے ایک کیمپ لگایا گیا تھا۔ کیمپ میں درجنوں خواتین نے اس سہولت سے فائدہ اٹھایا تاہم بڑی تعداد میں خواتین آپریشن کے بعد ہونے والی پیچیدگیوں کا شکار ہوگئیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا ، اسپتالوں میں لائی گئیں 60 میں سے 8 خواتین چند گھنٹوں کے دوران ہی دم توڑ گئیں جبکہ 52 خواتین اب بھی زیر علاج ہیں، جن میں کم از کم 10 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

چھتیس گڑھ کے محکمہ صحت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والی خواتین کے لواحقین کے لئے 2 ،2 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے جن میں سے 50 ہزار روپے فوری طور پر ادا کئے جائیں گے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |