ویمنز ورلڈ کپ پاکستان اور بھارت ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

آسٹریلیا اور انگلینڈ نے مسلسل دوسرا میچ جیت کر سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا.


Sports Desk September 30, 2012
آسٹریلیا اور انگلینڈ نے مسلسل دوسرا میچ جیت کر سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا. (فوٹو : فائل)

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور 2009 کی فاتح سائیڈ انگلینڈ نے مسلسل دوسرا میچ جیت کر سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان کیخلاف ڈک ورتھ لوئس سسٹم پر25رنز سے کامیابی حاصل کی، کینگروٹیم نے 5وکٹ پر 146رنز بنائے،جیس کیمرون نے سب سے زیادہ 42رنز اسکور کیے، لیزا استھیلکر 29رنز بناکر میدان بدر ہوئیں،سعدیہ یوسف نے2جبکہ ثنامیر اور اسماویہ اقبال نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

بارش کے بعدگرین شرٹس کو فتح کیلیے9 اوورز میں 64رنز کا ہدف دیاگیا،ٹیم 3 وکٹ پر38 رنزہی جوڑ پائی،قنیطہ جلیل نے13رنز کے ساتھ انفرادی اسکور کو دہرے ہندسوں میں پہنچایا،اوپنر و کپتان ثنامیر صفر کی خفت سے دوچار ہوئیں، ناہیدہ خان 7رنز بناکر آئوٹ ہوئیں جبکہ ندا ڈار6 اور نین عابدی 7پر ناٹ آئوٹ رہیں،

الیسی پیری نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے بھارتی ٹیم کو 9وکٹ سے آئوٹ کلاس کردیا، بلو شرٹس نے 20 اوورز میں 6وکٹ پر116رنز بنائے،پونم51 اور متھالی راج35 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں،لیورا مارش نے 2وکٹیں لیں،دفاعی چیمپئن نے ہدف 17.1 اوورز میں محض ایک وکٹ پر پالیا، شارلوٹ ایڈورڈز50 اور سارہ ٹیلر25 پر ناقابل شکست رہیں، لیورا مارش39کی اننگز کھیل کر میدان بدر ہوئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں