پاکستان کے معاشی حالات مزید بہتربنائے جا سکتے ہیں لیکن سکیورٹی کی صورتحال سرمایہ کاری میں رکاوٹ ہےجرمن چ

کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کا قتل شرمناک واقعہ ہے اس میں ملوث ملزمان کوکیفر کردارتک پہنچائیں گے،وزیراعظم نوازشریف

پاکستان اور یورپی یونین ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت کی حمایت کریں گےجرمن چانسلر، فوٹو:اے ایف پی

SUKKUR:
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہےکہ دہشت گردی کے ناسور کو جلد ختم کرنے کی امید ہے اور پاکستان جرمنی کے ساتھ مل کر اس کا دہشت گردی کا خاتمہ کرے گا۔

جرمنی کی وائس چانسلر اینجلا مرکل سے ملاقات کے بعد برلن میں مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ جرمن چانسلر کے ساتھ عالمی اور علاقائی امور پر بات چیت ہوئی، جرمنی کو پاکستان کی خارجہ پالیسی میں اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن سمیت کئی امور پر جرمنی کے ساتھ تعاون جاری ہے اور جرمن سرمایہ کاروں کی پاکستان میں توانائی کے شعبے میں دلچسپی ہے جبکہ انرجی فورم کےقیام پر جرمنی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جلد ختم کرنے کی امید ہے، پاکستان اور جرمنی مل کر اس کا خاتمہ کریں گے، اس موقع پر وزیراعظم نے کوٹ رادھا کشن میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ انتہائی شرمناک ہے، حکومت اس کی جوڈیشل انکوائری کی ہدایت کرچکی ہے اور جلد ہی اس میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ ملالہ یوسف زئی کا ذکر کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ ملالہ پاکستان میں بہت مقبول ہیں انہوں نے کئی مشکل ادوار دیکھے جب کہ پاکستانی عوام ملالہ کو نوبل انعام ملنے پر بہت خوش ہیں۔


اس موقع پر جرمن چانسلر اینجلا مرکل کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات آگے بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان کے معاشی حالات مزید بہتر بنائے جاسکتے ہیں لیکن سکیورٹی کی صورتحال وہاں سرمایہ کاری میں رکاوٹ ہے اس لیے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کرنے کے لیے زبردستی نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون کو مضبوط بنائیں گے کئی شعبوں میں پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں اور پاکستان اور یورپی یونین ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت کی حمایت کریں گے۔

اینجلا مرکل نے کہا کہ افغانستان کو دوبارہ خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے، افغانستان میں استحکام پاکستان کے لیے بھی اہم ہوگا جب کہ پاک بھارت مذاکراتی عمل بھی بہتر ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے نوبل انعام ملنے پر ملالہ یوسفزئی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملالہ جیسی بہادر لڑکی پاکستان کی شناخت اور لوگوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

 
Load Next Story