لاہور میں کامران اکمل ایک بار پھر چالان کی زد میں آگئے

گاڑی کے پچھلے شیشے پر کالا پیپر لگے ہونے کےباعث کامران اکمل پر 500 روپے کا جرمانہ عائد کیا


ویب ڈیسک November 11, 2014
اکمل برادران اس سے قبل بھی کئی بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے، فوٹو:فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر کامران اکمل ایک بار پھر چالان کی زد میں آگئے جس کے باعث انہیں جرمانہ ادا کرنا پڑا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر کامران اکمل کا لاہور میں ایک بار پھر چالان کردیا گیا، ٹریفک وارڈن نے گاڑی کے پچھلے شیشے پر کالا پیپر لگے ہونے کےباعث قانون کی خلاف ورزی کرنے پر کامران اکمل پر 500 روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

واضح رہے کہ اکمل برادران اس سے قبل بھی کئی بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے جب کہ کچھ عرصہ قبل عمر اکمل اور ٹریفک وارڈن کےدرمیان جھگڑے کے باعث انہیں گرفتار بھی کرلیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں