وزیرستان مارچ ضرورہوگاعالمی میڈیا کو ویزا دیا جائے شاہ محمود

قافلہ6اکتوبرکواسلام آبادسے روانہ ہو گا، 7 اکتوبر کو کوٹکئی میں جلسہ کریں گے۔


Numainda Express September 30, 2012
ڈرون حملوں سے متعلق وزیرخارجہ کابیان انتہائی غیر ذمے دارانہ ہے،پریس کانفرنس۔ فوٹو: فائل

KARACHI: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ حکومت وزیرستان امن مارچ کی کوریج کیلیے عالمی میڈیاکے نمائندوں کوویزے جاری نہیں کررہی جس کی مذمت کرتے ہیں۔

دفترِخارجہ ویزے جاری کرنے میں تعاون کرے۔شفقت محمودکے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ وزیرخارجہ کایہ بیان کہ انہیں ڈرون حملوںکے طریقہ کارپراعتراض ہے،انتہائی غیر ذمے دارانہ ہے۔عالمی میڈیامیں یونیورسٹی آف اسٹین فورڈ لاکالج اور نیو یارک یونیورسٹی کی حالیہ رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں تمام باتیں وہ کی گئی ہیں جوعمران خان کئی سالوں سے کہہ رہے ہیں،پورے خطے کو ڈرون حملوں نے خوفزدہ کر رکھاہے مگر دنیا کو حقیقت نہیں دکھائی جارہی، حکومت کی جانب سے کھڑی کی گئی تمام رکاوٹوں کے باوجودمارچ ضرور ہوگا، قافلہ6اکتوبر کو اسلام آباد سے عمران خان کی قیادت میں روانہ ہو گااورتلہ گنگ،میانوالی، بھکر سے ہوتا ہوا ڈیرہ اسماعیل خان پہنچے گا،7 اکتوبر کو امن مارچ ٹانک سے روانہ ہوگا جبکہ کوٹکئی (وزیرستان) کے مقام پربڑااجتماع ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں