بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ پاک فوج کا منہ توڑ جواب

بھارتی فورسز نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کے پوکھلیاں سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک November 11, 2014
پاک فوج نے بلااشتعال فائرنگ کا مؤثر جواب دیتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

بھارتی فورسز نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کے پوکھلیاں سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کے جوانوں نے منہ توڑ جواب دیا اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں جبکہ فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ بھارتی فورسز 6 اکتوبر سے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس میں اب تک 13 افراد شہید اور فوجی جوانوں سمیت درجنوں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ورکنگ باؤنڈری کے قریب شہری آبادی نقل مکانی پر بھی مجبور ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں