افغانستان میں اقوام متحدہ کی زیرنگرانی حکومت بنائی جائے جسٹس دوست

97 فیصد افغان مہاجر پوش علاقوں میں رہتے ہیں‘مقامی لوگ متاثر ہورہے ہیں، خطاب۔

97 فیصد افغان مہاجر پوش علاقوں میں رہتے ہیں‘مقامی لوگ متاثر ہورہے ہیں، خطاب۔ فوٹو: اقبال حیدر/ایکسپریس

KARACHI:
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ دوست محمد خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے چند غلط فیصلوںسے خطے میں کئی مسائل نے جنم لیا جن کا براہ راست اثر پاکستان پر پڑا۔


اقوام متحدہ کی تنظیم یو این ایچ سی ار کی جانب سے سیمینار سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے ضروری ہے کہ وہاں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی حکومت بنا کر وہاں کے گروپوں کو مذاکرات کی دعوت دی جائے، خیبر پختونخوا کے عوام کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کر رہے ہیں جبکہ اس وقت97 فیصد مہاجر کیمپ چھوڑ کر پوش علاقوں میں رہائش پذیر ہیں جہاں وہ تجارت اور دیگر پیشوں سے وابستہ ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے مقامی لوگ متاثر ہورہے ہیں، یہاں ہونے والے جرائم میں زیادہ تر افغان مہاجرین ملوث ہوتے ہیں۔

اس وقت افغانستان میں حالات بہتر ہیں جس کی وجہ سے پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد وہاں پر کام کررہی ہے جبکہ فاٹا کے کئی علاقوں سے لوگ اپنے ملک کے اندر ہی آئی ڈی پیز کی زندگی بسر کررہے ہیں۔
Load Next Story