پاکستانی اداکارہ کبری خان ’’ویلکم کراچی‘‘ میں ارشد وارثی کے ساتھ کام کریں گی
اداکاروں کے انتخاب کے طریقہ کارسے گزرے بغیر بالی ووڈ میں کام ملنا سرپرائز سے کم نہیں، کبری خان
پاکستانی ماڈل و اداکارہ کبری خان کو بالی وڈ فلم''ویلکم ٹو کراچی'' مل گئی ۔
تفصیلات کے مطابق عیدالضحی پر ریلیز ہونے والی فلم ''نامعلوم افراد'' میں خاتون بینک منیجر کا کردار کرنے والی اداکارہ کبری خان کو بھارتی اداکار ارشد وارثی اور جیکی بھگنانی کے ساتھ اہم کردار میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ بالی وڈ میں اپنی انٹری پر بے حد خوش ہیں اور وہ اس فلم ایک مضبوط ، باہمت عورت اور ایک سرکاری ادارے میں ملازم خاتون کا اہم کردار کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ سب کچھ میرے لیے سرپرائز سے کم نہیں ہے، مجھے اداکاروں کے انتخاب کے طریقہ کار سے گزرے بغیر ہی اتنا بڑا پراجیکٹ مل گیا ہے۔
واضح رہے کہ ''ویلکم ٹو کراچی'' کے فلمساز وشو بھگنانی اداکارہ نرگس فخری کو کاسٹ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے مگر معاملات طے نہ ہونے پر انھوں نے پاکستانی اداکارہ کبری خان کو سائن کرلیا۔ اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ ایک پاکستانی اداکارہ میری فلم میںمرکزی رول کر ے گی جب کہ ''ٹائمز آف انڈیا'' کے مطابق عرفان خان جو پہلے اس فلم میں مرکزی کردار کر رہے تھے وہ نرگس فخری کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند تھے مگر اس کی جگہ پر کبری خان کا انتخاب انھیں پسند نہیں آیا اور انھوں نے کام کرنے سے انکار کردیا جس پر فلمساز نے اپنے بیٹے جیکی بھگنانی کو عرفان خان کی جگہ پر شامل کرنا پڑا ۔ یہ فلم سال 2015ء میں ریلیز ہوگی۔