دریائے ٹیمز پر 140 فٹ کی بلندی پر شیشے سے بنا پل عوام کیلئے کھول دیا گیا
شیشے کا پل دریائے ٹیمز پر کھلنے والے ٹاور برج کے اوپر بنایا گیا ہے اور اسکی تعمیر پر 10 لاکھ پاؤنڈ لاگت آئی ہے
DURBAN:
لندن میں دریائے ٹیمز کا خوبصورت شیشے سے بنا 140 فٹ کی بلندی پر نیا پل عوام کے لیے کھول دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شیشے کا پل دریائے ٹیمز پر کھلنے والے ٹاور برج کے اوپر بنایا گیا ہے۔ شیشے کے پل پر کھڑے ہو کر نیچے سے گزرنے والی ٹریفک، لوگ اور دریا میں بہتے پانی اور گزرتے بحری جہازوں کا خوبصورت نظارہ دیکھا جا سکتا ہے۔
پل بنانے والوں کا کہنا ہے اس پر کھڑے ہو کر نیچے دیکھنے کے لیے ہمت کی ضرورت ہے۔ پل کی تعمیر پر 10 لاکھ پاؤنڈ لاگت آئی ہے جب کہ اس کی سیر کے لیے نو پاؤنڈ کا ٹکٹ خریدنا پڑتا ہے ، پل پر لگے ہر شیشے کا وزن ایک ہزار پاؤنڈ ہے۔