پاکستان کرکٹ بورڈ پابندی ختم کرانے میں مدد کرے سلمان بٹ کی فریاد
کرکٹ ہی میری روزی روٹی اور مجھے امید ہے کہ پی سی بی مجھے مدد فراہم کرے گا، سلمان بٹ
اسپاٹ فکسنگ کیس میں پابندی کا شکار سلمان بٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی ہے کہ وہ ان پر عائد پابندی بھی ختم کرانے میں مدد کرے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ میں تبدیلی سے پابندی کے شکار پلیئرز کو قبل ازوقت ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کیلیے کلیئر کرانے میں بورڈ کا اہم کردار ہوگا۔ سلمان بٹ نے کہا کہ کرکٹ ہی میری روزی روٹی اور مجھے امید ہے کہ پی سی بی مجھے مدد فراہم کرے گا۔
یاد رہے کہ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے آئی سی سی اجلاس کے بعد دبئی میں کہا تھا کہ سلمان اور آصف نے ری ہیبلی ٹیشن پروگرام ہی مکمل نہیں کیا۔ اس پر سلمان نے کہا کہ میں درجنوں مرتبہ بورڈ کے دفاتر میں گیا اور ان سے پوچھا کہ مجھے ری ہیبلی ٹیشن کیلیے کیا کرنا ہے مگر ابھی تک ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔