ٹونی بلیئر ساتھ نہ دیتے تو امر یکا عراق پر حملہ نہ کرتا کوفی عنان

بلیئر واحد شخص تھے جو جارج بش کو حملے سے روک سکتے تھے، یادداشت میں انکشاف۔


INP September 30, 2012
بلیئر واحد شخص تھے جو جارج بش کو حملے سے روک سکتے تھے، یادداشت میں انکشاف۔ فوٹو: رائٹرز

اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے انکشاف کیا ہے کہ اگر ٹونی بلیئر جارج بش کا ساتھ نہ دیتے تو امر یکہ عراق پر حملہ نہ کرتا۔

برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر واحد شخص تھے جو جارج بش کو دو ہزار تین میں عراق پر حملے سے روک سکتے تھے۔ ہفتہ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹونی بلیئر کے جارج بش سے اچھے تعلقات تھے اور اگر وہ چاہتے تو عراق پر حملہ نہ ہوتا۔ اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری نے اپنی یاد داشت زندگی جنگ اور امن کے درمیان میں انکشاف کیا ہے کہ سلامتی کونسل کی دوسری قرارداد پر برطانیہ کے ٹونی بلیئر نے امریکی صدر جارج بش سے شکوہ کیا کہ جب ہم دونوں اس جنگ کے مساوی فریق ہیں تو دوسری قرار داد کو سیکنڈوں میں برطانیہ کو اعتماد میں لئے بغیر کیسے منظور کرایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں