تحریک انصاف آج ننکانہ صاحب میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

جلسہ گاہ میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے۔


ویب ڈیسک November 12, 2014
جلسہ گاہ میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے۔ فوٹو:فائل

تحریک انصاف کی جانب سے آج ننکانہ صاحب میں بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ننکانہ صاحب میں جلسے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ جلسہ گاہ میں 5 ہزار سے زائد کرسیاں لگا دی گئی ہیں اور اسٹیج بھی تیار ہے۔ جلسہ گاہ میں عمران خان کے پوسٹر اور بینرز بھی آویزاں ہیں جبکہ شرکا کی سیکیورٹی کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں۔


تحریک انصاف کے اس جلسے میں پہلی بار ترانوں اور گانوں کو موقع کی مناسبت سے چلانے والے ساؤنڈ آپریٹر ڈی جے بٹ غیر حاضر رہیں گے جبکہ جلسہ انتظامیہ نے لوکل ساؤنڈ سسٹم کا اہتمام کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں