ہوٹل انڈسٹری میں روزگارکے وسیع مواقع ہیں فیصل سبزواری

ملک کے نوجوان باصلاحیت ہیں انکی صلاحیتوں کوصحیح سمت میں گامزن کرنیکی ضرورت ہے۔


Staff Reporter September 30, 2012
ملک کے نوجوان باصلاحیت ہیں انکی صلاحیتوں کوصحیح سمت میں گامزن کرنیکی ضرورت ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

صوبائی وزیربرائے امور نوجوانان فیصل سبزواری نے کہاہے کہ بینظیر بھٹو شہید یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت سندھ کے تمام اضلاع میں نوجوانوں کوفنی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔

تاکہ وہ معاشرے میں باعزت روزگار کے مواقع حاصل کرسکیں، یہ بات انھوں نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ میں محکمہ امورنوجوانان کے تحت منعقدہ تقریب تقسیم اسناد سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان باصلاحیت ہیں ان کی صلاحیتوں کوصحیح سمت میں گامزن کرنے کی ضرورت ہے فنی تربیت کے ذریعے نوجوانوں کی صلاحیتوں کواجاگرکیا جاسکتاہے۔

انھوں نے کہا کہ ہوٹل انڈسٹری ایک وسیع صنعت ہے اس صنعت میں ترقی کے بہت زیادہ مواقع ہیں اوراس شعبے میں تربیت حاصل کرنے والوں کا مستقبل روشن ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ ہوٹل انڈسٹری میں تربیت حاصل کرنے والوں کے لیے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی روزگارکے وسیع مواقع ہیں فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ حکومت نئی نسل کے مسائل سے آگاہ ہے اورسرکاری ملازمتوں کے ساتھ ساتھ نجی شعبوں میں بھی روزگار کے مواقع مہیا کیے جارہے ہیں۔

تقریب سے ڈائریکٹر پی آئی ٹی ایچ ایم لعل خان جتوئی نے بھی خطاب کیا جبکہ صوبائی سیکریٹری محکمہ امور نوجوانان شعیب احمد صدیقی ، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خورشید علی شیخ بھی موجود تھے بعد ازاں صوبائی وزیر نے تربیتی پروگرام میں کامیاب ہونے والے20 میں سے 15طلبہ وطالبات میں اسناد تقسیم کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں