ابو ظہبی ٹیسٹ میں جیت کے لئے پاکستان کو ایک وکٹ درکار

نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اور ایش سودھی پاکستان کے خلاف آخری وکٹ پر مزاحمت کررہے ہیں۔


ویب ڈیسک November 12, 2014
کپتان برینڈم میکولم 39،ٹام لیتھم 20، کین ولیمسن اور کوری اینڈریسن 23،23 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ فوٹو؛ اے ایف پی

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان فتح سے صرف ایک وکٹ کی دوری پر ہے جب کہ نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے مزید 294 رنز درکار ہیں۔

ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے پانچشویں اور آخری دن نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز 174 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا تو نیوزی لینڈ کو ہزیمت سے بچنے کے لئے 308 رنز درکار تھے جبکہ پاکستان کو تاریخی فتح کے لئے صرف 2 وکٹیں درکار تھیں، مارک کریگ اور ایش سودھی 27،27 کے انفرادی اسکور پر کریز پر موجود تھے، کھیل کے آغاز پر دونوں کھلاڑی مجموعی اسکور میں صرف 3 رنز کا ہی اضافہ کرسکے تھے کہ پاکستان کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے مارک کریگ کو پویلین کی راہ دکھائی، اس وقت ٹرینٹ بولٹ، ایش سودھی کا ساتھ نبھارہے ہیں اور ٹیسٹ میچ میں فتح پاکستان سے صرف ایک وکٹ کی دوری پر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں