وزیراعلی سندھ نے تھر کی صورتحال پرمٹھی میں دربار سجا لیا

ڈسٹرکٹ آفس مٹھی میں کابینہ کے اجلاس کے دوران تھر میں قحط سالی کے باعث ہلاکتوں پر وزیراعلی کو بریفنگ


ویب ڈیسک November 12, 2014
ڈسٹرکٹ آفس مٹھی میں کابینہ کے اجلاس کے دوران تھر میں قحط سالی کے باعث ہلاکتوں پر وزیراعلی کو بریفنگ۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے تھر میں قحط سالی کے باعث ہلاکتوں کے بعد دربار مٹھی میں لگالیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی سندھ 94 گاڑیوں کے لاؤ لشکر کے ساتھ تھر پہنچے جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ آفس میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران کابینہ کے تمام ارکان نے شرکت کی جبکہ تھر میں غذائی قلت کے باعث ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق ایک نکاتی ایجنڈے پر بات کی گئی۔ اس موقع پرضلعی انتظامیہ کی جانب سے وزیراعلی سندھ کو تھر میں قحط سالی اور اس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

واضح رہے کہ تھر میں غذائی قلت کے باعث گزشتہ 42 روز کے دوران ہلاک بچوں کی تعداد 54 ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں