پاکستان کے لئے امریکی امداد ختم نہیں ہوگی رچرڈ اولسن
پاکستان کو ملنے والی امداد تجارت ، توانائی ، تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں منتقل کیا جائے گا، امریکی سفیر
PARIS:
پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن کہتے ہیں کہ پاکستان کے لئے امریکی امداد ختم نہیں ہوگی، ان کا ملک خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی ذمہ داری نبھائے گا۔
اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء سے خطاب کے دوران امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک افغان طویل سرحد پر دونوں ملکوں کو چیلنجز درپیش ہیں، جن پر دونوں ممالک باہمی افہام و تفہیم سے قابو پاسکتے ہیں، امریکا دونوں ملکوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے گا، پاکستان اور امریکا نے افغانستان میں سیاسی طور پر اقتدار کی کامیاب منتقلی اور خطے میں خوشحالی و استحکام کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ سیاسی طریقے سے اقتدار کی منتقلی سے پاکستان ، افغانستان اور امریکا کے درمیان تعاون بڑھانے کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد سے پاکستان نے حوصلہ افزاء اقدامات کئے ہیں جن میں امور خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز اور پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے افغانستان کے دورے اور کاسا 1000 معاہدے پر دستخط شامل ہیں۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے اچھے اثرات سامنے آرہے ہیں۔
رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، امریکا کے پاکستان اور افغانستان کے ساتھ تعلقات اہم ہیں اور وہ ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرائے گا۔ امریکا خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے ذمہ داری نبھائے گا پاکستان کے لئے امریکی امداد ختم نہیں ہوگی بلکہ اسے تجارت ، توانائی ، تعلیم ، صحت اور سماجی ترقی سمیت دیگر شعبوں میں منتقل کیا جائے گا۔ امریکا نے ایک ہزار کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر میں بھی مدد دی اس کے علاوہ پاکستان کو ایک ہزار 400 میگاواٹ کے توانائی منصوبے میں مدد فراہم کررہے ہیں۔