روس پاکستان کو ایم آئی 35 گن شپ ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا
ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کے لئے حکومتی سطح پر معاہدے کی منظوری دی جا چکی ہے، روسی سفیر
پاکستان میں روسی سفیر الیکسے دیدف نے کہا ہے کہ روس پاکستان کو جدید ترین لڑاکا گن شپ ہیلی کاپٹرایم آئی 35 (MI35) فراہم کرے گا۔
سرکاری نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران پاکستان میں تعینات روسی سفیر الیكسے دیدف کا کہنا تھا کہ روس پاکستان کو جدید ترین لڑاکا گن شپ ہیلی کاپٹرایم آئی 35 (MI35) فراہم کرے گا، حکومتی سطح پر اس معاہدے کی منظوری دی جا چکی ہے تاہم معاہدے کی دیگر تفصیلات کے بارے میں مذاکرات جاری ہیں، ایم آئی 35 ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کا معاہدہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے انتہائی مفید ثابت ہو گا۔
واضح رہے کہ پاکستان روس سے ماضی میں اسی نوعیت کے ہیلی کاپٹر اور دیگر فوجی سازوسامان خریدتا رہا ہے تاہم افغانستان میں روسی افواج کے داخلے اور افغان جنگ شروع ہونے کے بعد روس نے پاکستان کو فوجی سازوسامان کی فروخت پر پابندی عائد کر دی تھی تاہم کچھ ماہ قبل روس نے یک طرفہ طور پر اس پابندی کو اٹھالیا تھا۔