دھاندلی کے خلاف دھرنے کامیاب ہوئے تو پھرعبوری حکومت بنے گی یا مڈٹرم انتخابات ہوں گے پرویز مشرف

اپنی جماعت کو کامیاب کرانےکیلئےفرنٹ فٹ پرآنا ہوگاجبکہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر آگےنہیں آرہا لیکن جلد اہم فیصلے کروں گا


ویب ڈیسک November 12, 2014
میں کسی فرد کے ساتھ نہیں بلکہ سچائی اور اصولوں کے ساتھ ہوں، سابق صدر پرویز مشرف فوٹو: فائل

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اگر دھاندلی کے خلاف ہونے والے دھرنے کامیاب ہوئے تو عبوری حکومت بنے گی یا اگلے سال مڈٹرم انتخابات ہوں گے۔

ملتان میں ورکرز کنونشن سے ٹیلی فونک خطاب میں پرویز مشرف نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے اس ملک کے ہر شعبے کو ترقی دی اور میں کسی فرد کے ساتھ نہیں بلکہ سچائی اور اصولوں کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف ہونے والے دھرنے کامیاب ہوئے تو عبوری حکومت بنے گی یا اگلے سال مڈٹرم انتخابات ہوں گے۔

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی جماعت کو کامیاب کرانے کے لیے فرنٹ فٹ پر آنا ہوگا جب کہ میں اپنے مقدمات میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر آگے نہیں آرہا لیکن جلد اہم فیصلے کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں