عمران خان کا دھرنا اب دھرنی بن چکا لہذٰا انہیں کنٹینرپی ٹی آئی کے ہیڈ کوارٹر میں کھڑا کردینا چایئے رحمان ?

انتخابی دھاندلی کے جوڈیشل کمیشن میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کی شمولیت سے مسئلہ نہیں ہوگا، رحمان ملک

انتخابی دھاندلی کے جوڈیشل کمیشن میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کی شمولیت سے مسئلہ نہیں ہوگا، رحمان ملک ، فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کا کہنا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کی شمولیت سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لندن میں موجود سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ عمران خان کا دھرنا اصل دھرنا نہیں ہے اور اب وہ دھرنی بن چکا ہے، عمران خان روز دھرنے میں آتے جاتے ہیں انہیں اب دھرنا ختم کرکے گھر چلے جانا چاہئے اور کنٹینر کو تحریک انصاف کے ہیڈکوارٹر میں کھڑا کردینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی سےمتعلق تحریک انصاف کے مطالبے پر تحقیقات ہونی چاہئے جب کہ تحقیقات کے لیے بنائے جانے والے مجوزہ جوڈیشل کمیشن میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کی شمولیت سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان گزشتہ کئی برس سے دہشت گردی سے دوچار ہے جب کہ اب داعش اصل خطرہ ہے جو پاکستان میں بھی اپنا وجود رکھتی ہے۔
Load Next Story