عمران خان اور طاہر القادری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے

انسداد دہشتگردی کی عدالت نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک، شاہ محمود قریشی، اسدعمراوررحیق عباسی کے بھی وارنٹ جاری کئے


ویب ڈیسک November 12, 2014
رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد پولیس کی درخواست پر جاری کئے گئے، سرکاری ٹی وی فوٹو: فائل

پارلیمنٹ اورپی ٹی وی حملہ کیس میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملہ کیس میں عمران خان، طاہر القادری، پرویز خٹک ،شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور رحیق عباسی سمیت تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دیگر رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت تھانہ سیکریٹریٹ اور آبپارہ میں مقدمہ درج تھا جب کہ ان کی گرفتاری کے لئے اسلام آباد پولیس کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جسے منظور کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، عدالت کی جانب سے وارنٹ جاری ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان کے آزادی اور طاہر القادری کے انقلاب مارچ کے دوران جب یہ دھرنا شاہراہ دستور کی جانب بڑھا تو اس دوران نامعلوم افراد نہ صرف پارلیمنٹ کے باہر توڑ پھوڑ کرتے رہے بلکہ اس دوران بعض افراد پی ٹی وی کی عمارت میں بھی گھس گئے اور انہوں نے سرکاری ٹی وی کی نشریات بند کرا کر وہاں بھی ہنگامہ آرائی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں