نبیؐ کی عزت ہم کو سب سے زیادہ عزیز ہےمحمد سلیم

جماعتہ الدعوۃ کے تحت اسکولوں کے بچوں کے گستاخانہ فلم کیخلاف احتجاجی مظاہرے


Staff Reporter September 30, 2012
توہین رسالت پر مبنی فلم کیخلاف مذہبی جماعتوں کے بعد اسکولز کے بچوں نے بھی احتجاجی مظاہرے شروع کردیے۔

توہین رسالت پر مبنی فلم کیخلاف مذہبی جماعتوں کے بعد اسکولز کے بچوں نے بھی احتجاجی مظاہرے شروع کردیے۔

گذشتہ روزبہار کالونی، میراں ناکہ اور لانڈھی میں جماعۃ الدعوۃ کے زیر انتظام چلنے والے مختلف اسکولوں کے طلبہ وطالبات نے گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، شیطانی فلم کے خلاف مظاہرے میں سیکڑوں بچوں نے شرکت کی، طلبا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ہمیں اپنے نبیؐ سے پیار ہے، حرمت رسولؐؐ پر جان بھی قربان ہے کی تحریریں درج تھیں۔

احتجاج میں اسکول اساتذہ اور والدین کے علاوہ دیگر لوگ بھی شریک تھے، مظاہرے میں شریک بچوں نے حب رسولؐ کے موضوع پر ترانے پڑھے اور اساتذہ نے تقاریر کیں جن میں توہین آمیزفلم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مرتکب افراد کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا، مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے الدعوۃ اسکولز کے محمد سلیم نے کہا کہ نبیؐ کی عزت ہم کو سب سے زیادہ عزیز ہے، اس موقع پر محمد سلیم نے کہا کہ محمود آباد، کورنگی، نارتھ کراچی، قاسم آباد، گلشن ضیا، ملیر اور گلشن اقبال میں موجود الدعوۃ اسکولز کے دیگر کیمپس بھی شیطانی فلم کیخلاف روزانہ ایک کیمپس میں مظاہرہ کیا جائے گا اور جب تک اس مکروہ کام میں ملوث عناصر کو سزا نہیں دی جاتی احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں