مریم نواز نے وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کی چیرپرسن شپ سے استعفیٰ دیدیا

میری ذات کی وجہ سے اس پروگرام کوکوئی نقصان نہیں پہنچنا چاہئے، مریم نواز کی ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو


ویب ڈیسک November 12, 2014
لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی تقرری سے متعلق فیصلہ جمعہ تک محفوظ کر رکھا ہے، فوٹو:فائل

KARACHI: وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کی چیرپرسن شپ سے استعفیٰ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ''وزیراعظم یوتھ لون اسکیم پروگرام'' سے بطور چیرپرسن استعفیٰ دے دیا ہے جسے انہوں نے کیبنٹ ڈویژن کو بھی بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ مریم نواز نے استعفے کے معاملے پر وزیراعظم نوازشریف سے بھی مشاورت کی تھی جب کہ ان کا استعفیٰ وزیراعظم ہاؤس کو بھی موصول ہوگیا ہے جسے وزیراعظم نوازشریف اپنی وطن واپسی کے بعد منظور کریں گے۔

ایکسپریس نیوزکے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےمریم نوازنے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری ذات بڑی نہیں بلکہ وزیراعظم یوتھ پروگرام ضروری ہے جسے ہم نے ملک کے کونے کونے میں پھیلا دیا ہے جس سے ملک کے لاکھوں طلبا کو فائدہ ہورہا ہے اس لیے میری وجہ سے اس پروگرام کو کوئی نقصان نہیں پہنچنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے وزیراعظم کے ساتھ مزید کام کرنا ہے اور میں ان کی سربراہی میں اسی عزم کے ساتھ کام کرتی رہوں گی۔

واضح رہے کہ لاہو ہائی کورٹ میں مریم نواز کی بطور چیرپرسن وزیراعظم یوتھ لون پروگرام کے خلاف دراخواست دائر کی گئی تھی جس میں عدالت نے ان کی تقرری سے متعلق جمعہ تک فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں