نئی گاڑیوں کی فروخت اکتوبر میں 28 فیصد بڑھ گئی

گزشتہ ماہ 12 ہزار 651 یونٹس، جولائی سے اکتوبر تک 44 ہزار 550 گاڑیاں بیچی گئیں


Business Reporter November 13, 2014
پاک سوزوکی 23 ہزار 472، انڈس موٹرز 14 ہزار 287 اور ہونڈا کارز کے 6622 یونٹس فروخت۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

پاکستان میں مقامی سطح پر تیار کردہ گاڑیوں کی فروخت رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران 4 فیصد کے اضافے سے 44 ہزار 550 یونٹس رہی۔

آٹوانڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2014 کے دوران فروخت کی جانے والی گاڑیوں کی تعداد گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں فروخت کی جانے والی 42 ہزار 796گاڑیوں سے 4فیصد زائد ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2014کے دوران گاڑیوں کی فروخت 12ہزار 651 یونٹس رہی جو اکتوبر 2013 میں فروخت کی جانے والی 9 ہزار 955 یونٹس سے 28 فیصد زائد ہیں۔

اکتوبر 2014 میں پاک سوزوکی کی فروخت 6441 یونٹس، انڈس موٹرز کی 4425 یونٹس، ہونڈا کارز کی فروخت 1735 یونٹس اور دیگر کی 50 یونٹس رہی، رواں مالی سال جولائی سے اکتوبر کے دوران پاک سوزوکی کی فروخت 23 ہزار 472 یونٹس، انڈس موٹرز کی فروخت 14 ہزار 287 یونٹس اور ہونڈا کارز کی فروخت 6622 یونٹس رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں