نئے روٹس متعارف کرانے کیلیے منصوبہ بندی کی جارہی ہے ترجمان پی آئی اے

قومی ائیرلائن کی انتظامیہ کرسمس کے موقع پر زیادہ سے زیادہ بزنس حاصل کرنے کیلیے نئی حکمت عملی مرتب کررہی ہے۔


Staff Reporter September 30, 2012
قومی ائیرلائن کی انتظامیہ کرسمس کے موقع پر زیادہ سے زیادہ بزنس حاصل کرنے کیلیے نئی حکمت عملی مرتب کررہی ہے۔ فوٹو : فائل

قومی ائیرلائن کی انتظامیہ کرسمس کے موقع پریورپ، امریکا، برطانیہ ،کینیڈاسے زیادہ سے زیادہ بزنس حاصل کرنے کیلیے نئی حکمت عملی مرتب کررہی ہے۔

جبکہ نئے روٹس متعارف کرانے کیلیے منصوبہ بندی کی جارہی ہے،تاہم خسارے والے روٹس پر پروازیں کم کی جاسکتی ہیں،قومی ائیرلائن یورپ، برطانیہ ، فرینکفرٹ اور ایمسٹرڈیم ومانچسٹرکی پروازیں بلا تعطل جاری ہیں اور یہ روٹس بند نہیںکیے گئے، ترجمان نے کہا ہے کہ مانچسٹر پی آئی اے کیلیے بہترین منافع بخش روٹس ہے کیونکہ نیویارک کیلیے آپریٹ کی جانیوالی پروازیں راستے میں مانچسٹرائیرپورٹ پر ایک اسٹاپ لازمی کرتی ہیں۔

ترجمان کے مطابق حال ہی میں مارکیٹنگ کانفرنس اوربورڈ آف ڈائریکٹرزکی منظوری پرکارپوریٹ سروسز ڈیپارٹمنٹ اورمارکیٹنگ مینجرز نے قومی ائیرلائن کے موجودہ روٹس کا ازسرنوجائزہ بھی لے رہے ہیں جس کے تحت غیرملکی خسارے اور منافع بخش روٹس کا تعین کیا جارہا ہے تاکہ منافع بخش روٹس پر قومی ائیرلائن کی پروازوں کی تعداد میں مزیدا ضافہ کیاجاسکے اور خسارے والے ورٹس پر پروازیں کم کی جائیں،ترجمان نے کہاکہ 38 طیاروںکو بہتر طور پر استعمال کرتے ہوئے فضائی آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔

تاکہ خسارے کو کم سے کم کرنے اور منافع میں اضافہ کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے،ترجمان کے مطابق کرسمس کے موقع پربزنس حاصل کرنے کیلیے یورپ، امریکا، برطانیہ اور کینیڈا سے زیادہ سے زیادہ ریونیوحاصل کرنے کیلیے بھی نئی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں