ٹیکس چوری پکڑنے کیلیے فرانزک لیبارٹریاں بنانے کا فیصلہ

ابتدائی طور پر ایف بی آر کی طرف سے 2 ڈائریکٹوریٹ میں یہ فرانزک لیب قائم کی جائیں گی


Irshad Ansari November 13, 2014
فرانزک لیبارٹریوں سے کسٹمز ڈیوٹی کی چوری روکنے میں مدد ملے گی، سینئر افسر ایف بی آر فوٹو: فائل

RAWALPINDI: ایف بی آر نے ٹیکس چوری روکنے اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے ملک بھر میں جدید فرانزک لیبارٹریاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق ابتدائی طور پر ایف بی آر کی طرف سے 2 ڈائریکٹوریٹ میں یہ فرانزک لیب قائم کی جائیں گی جس کے بعد ان کا دائرہ کار ملک بھر تک بڑھایا جائے گا۔ دستاویز کے مطابق پرال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈائریکٹوریٹ کراچی اور ڈائریکٹوریٹ لاہور میں قائم کی جانے والی ان 2 فرانزک لیب کیلیے اپنے 2 ماہر افسران کی خدمات فراہم کریں اور جب یہ فرانزک لیبارٹریاں مکمل طور پر فنکشنل ہوجائیں گی تو ان لیبارٹریوں کے ذریعے دستاویز کی تصدیق کی جائے گی۔

ایف بی آر کے سینئر افسر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ فرانزک لیبارٹریوں سے کسٹمز ڈیوٹی کی چوری روکنے میں مدد ملے گی اور انڈر انوائسنگ و مس ڈکلیئریشن جیسے مسائل کا خاتمہ اور گڈز ڈکلیئریشن کی ان لیبارٹریوں سے تصدیق کرائی جاسکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں