تھر میں قحط سالی کے باعث مزید 2 بچے دم توڑ گیا ہلاک بچوں کی تعداد 56 ہوگئی

سول اسپتال مٹھی میں ڈیڑھ ماہ کا ایک بچہ اور 25 روز کی بچی دوران علاج دم توڑ گئی۔


ویب ڈیسک November 13, 2014
سول اسپتال مٹھی میں ڈیڑھ ماہ کا ایک بچہ اور 25 روز کی بچی دوران علاج دم توڑ گئی۔۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز/فائل

GUJRANWALA:

تحصیل مٹھی کے سول اسپتال میں غذائی قلت کے شکار مزید 2 بچے دوران علاج دم توڑ گئے جس کے بعد 44 روز کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 56 تک پہنچ گئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع تھرپارکر کی تحصیل مٹھی میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے کمسن بچے غذائی قلت کے باعث موت کے منہ میں جارہے ہیں اور سول اسپتال میں مزید دو بچے چل بسے۔ ہلاک ہونے والوں میں ڈیڑہ ماہ کا بچہ اور 25 دن کی ایک بچی شامل ہے جس کے بعد گزشتہ 44 روز کے دوران ہلاک بچوں کی تعداد 56 ہوگئی۔


دوسری جانب وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے گزشتہ روزمٹھی میں سندھ کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی جس میں تھر میں قحط سالی کے باعث ہلاکتوں پر مبنی ایک نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا لیکن وزیراعلی کے اجلاس کے بعد بھی تھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں