بنوں میں راشن کی تقسیم کے دوران آئی ڈی پیز اور پولیس میں جھڑپ 19 افراد زخمی

ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس نے 150 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ جھڑپ میں 9 اہلکار اور11 متاثرین زخمی ہوگئے۔


ویب ڈیسک November 13, 2014
مشتعل آئی ڈی پیز نے راشن سینٹر میں خیموں کو آگ لگا دی۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز/ایکسپریس نیوز

لاہور:

شمالی وزیرستان کے متاثرین میں راشن کی تقسیم کے دوران بدنظمی ہوگئی جس کے نتیجے میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس اہلکاروں سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں کے اسپورٹس کمپلیکس میں متاثرین شمالی وزیرستان کے درمیان راشن کی تقسیم کے موقع پر بدنظمی پیدا ہوگئی جس پر قابو پانے کے لئے پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس کے رویئے کے خلاف متاثرین نے احتجاجاً بنوں کوہاٹ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کیا تو پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متاثرین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے راشن سینٹر میں خیموں کو آگ لگا دی۔


پولیس اور متاثرین کے درمیان جاری ہنگامی آرائی اور جھڑپ کے دوران متاثرین نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا جب کہ پتھراؤ کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکاراور11 متاثرین زخمی ہوگئے۔ مشتعل متاثرین کو منشتر کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ متاثرین کے منتشر ہونے تک جاری رہا جب کہ پکر دکڑ کے دوران پولیس نے 150 سے زائد افراد کو حراست میں لے کر مختلف تھانوں منتقل کردیا۔


ذرائع کے مطابق آئی ڈی پیز سینٹر میں اقوام متحدہ اورانٹرنیشنل ڈونرز آج پہلا دورہ کر رہے تھے جس کے دوران ہنگامہ آرائی ہوگئی تاہم انٹرنیشنل ڈونرز کے تمام ارکان کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں