خیبر ایجنسی میں امن لشکر سے جھڑپ کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک

جھڑپ کے دوران امن لشکر کے7 رضاکار بھی زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


ویب ڈیسک November 13, 2014
جھڑپ کے دوران ہلاک ہونے والوں میں کالعدم شدت پسند تنظیم کا اہم کمانڈر بھی شامل ہے فوٹو: فائل

لاہور:

وادی تیراہ میں امن لشکر سے جھڑپ کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ امن لشکر کے 7 رضاکار زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کےعلاقے نری بابا میں امن لشکر کے رضاکاروں اوردہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں کالعدم شدت پسند تنظیم کے اہم کمانڈرسمیت 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے، جھڑپ کے دوران امن لشکر کے7 رضاکار بھی زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


واضح رہے کہ خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے علاوہ مقامی قبائل کے رضاکار بھی علاقے میں امن بحال کرنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں