پاکستان کا درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل شاہین 2 کاکامیاب تجربہ

شاہین 2 میزائل ہر قسم کے ایٹمی اور روایتی وار ہیڈ کو لے جانے کی صلاحیت کا حامل میزائل ہے

صدر اور وزیراعظم نے شاہین 2 میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے ۔ فوٹو: فائل

QUETTA:
پاکستان نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین2 (حتف VI) کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔


آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاہین 2 میزائل ہر قسم کے ایٹمی اور روایتی وار ہیڈ کو لے جانے کی صلاحیت کا حامل میزائل ہے جو ایک ہزار 500 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو باآسانی نشانہ بن سکتا ہے۔ میزائل کے تجربے کے دوران منصوبے سے منسلک ماہرین کے علاوہ ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود اور لیفٹیننٹ جنرل عبیداللہ خان بھی موجود تھے۔

صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نےشاہین 2 میزائل کے کامیاب تجربے پر اس منصوبے سے منسلک ماہرین کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک کے دفراع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی۔
Load Next Story