سعید اجمل کے بعد محمد حفیظ کا بھی بولنگ ایکشن مشکوک قرار

ابوظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں فیلڈریفری نےحفیظ کےبولنگ ایکشن پراعتراض اٹھاتےہوئے آئی سی سی کو رپورٹ کردی

میچ ریفری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کو بھی اس حوالے سے آگاہ کردیا. فوٹو؛فائل

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں میچ ریفری نے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ابوظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں کین ولیمسن کی اہم وکٹ حاصل کی جب کہ میچ ریفری اینڈی پیکروف نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پراعتراض اٹھاتے ہوئے اس حوالے سے آئی سی سی کو رپورٹ بھیج دی۔ میچ ریفری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کو بھی اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔


واضح رہے کہ رواں سال بھارت میں ہونے والی چیمپئنز لیگ کے دوران لاہور لائنز کے کپتان محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا تھا جب کہ آئی سی سی جادوگراسپنر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کو پہلے ہی غیرقانونی قراردے کر ان پر پابندی عائد کرچکی ہے۔
Load Next Story