ڈرون حملوں کیخلاف مارچ40 رکنی امریکی وفد شرکت کریگا

وفد پاکستان میں متاثرہ افرادکے لواحقین سے ملاقاتیںبھی کریگا،امریکی تنظیم کااعلان

وفد پاکستان میں متاثرہ افرادکے لواحقین سے ملاقاتیںبھی کریگا،امریکی تنظیم کااعلان. فوٹو: فائل

پاکستان اورامریکاکے درمیان پرامن تعلقات کے فروغ اور ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج میں حصہ لیتے ہوئے امریکاکا40 رکنی وفد آئندہ ہفتے پاکستان آئے گا۔


اس امرکا اعلان گزشتہ روزامریکی خواتین کی تنظیم کوڈپنک نے کیاہے ،وفد ڈرون حملوں سے متاثرہ افراد کے لواحقین،وکلا، اساتذہ ، سیاستدانوں اور امریکی حکام سے ملاقاتیں کرے گا جبکہ 7 اکتوبر کو جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف مارچ میں حصہ لے گا۔

تنظیم کی شریک بانی نادیہ بینجمن نے کہا ہے کہ صدر اوباما کے انسداد دہشت گردی کے چیف جھان بریمن کہتے ہیں کہ ڈرون حملوں سے بے گناہ پاکستانی متاثر نہیں ہوتے لیکن ہم جانتے ہیں کہ یہ سچ نہیں ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story