بھارتی بلے باز روہت شرما نے سب سے زیادہ رنزبنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرڈالا

سری لنکا کے خلاف شرما نے 9 چھکوں اور 33 چوکوں کی مدد سے 173 گیندوں پر 264 رنز بنائے۔


ویب ڈیسک November 13, 2014
سری لنکا کے خلاف شرما نے 9 چھکوں اور 33 چوکوں کی مدد سے 173 گیندوں پر 264 رنز بنائے۔۔ فوٹو؛فائل

بھارتی بلے باز روہت شرما نے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔


کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف روہت شرما نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 9 چھکوں اور 33 چوکوں کی مدد سے 173 گیندوں پر 264 رنز بناکر عالمی ریکارڈ قائم کردیا جب کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھی بھارتی بلے باز ویرندر سہواگ کے پاس تھا جنہوں ویسٹ انڈیز کے خلاف 149 گیندوں پر 219 رنز بنا کرریکارڈ قائم کیا تھا۔ روہت شرما نے سہواگ کا سب سے زیادہ 25 چوکوں کا بھی ریکارڈ توڑ دیا جب کہ روہت شرما پہلے بھی ڈبل سنچری بنانے والے بازوں کی فہرست میں شامل ہیں، بھارت نے روہت شرما کے انفرادی 264 رنز کی بدولت سری لنکا کو جیت کے لئے 405 رنز کا ہدف دیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی بلے باز سعید انور 194 رنزکے ساتھ ایک عرصے تک سب سے زیادہ انفرادی رنزبنانے والے بلے باز تھے جن کا ریکارڈ بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکرنے ڈبل سنچری اور پھربھارتی بلے باز روندر سہواگ نے 219 رنز بناکر توڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں