کینیا میں سابق بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی منشیات اسمگل کے جرم میں شوہر سمیت گرفتار

ادکارہ اور ان کے شوہر کو اتوار کے روز کینیا کے شہر مومباسا سے گرفتار کیا جس کے بعد ان سے اس حوالے سے پوچھ گچھ جاری ہے۔


ویب ڈیسک November 13, 2014
ممتا کلکرنی کے شوہر کو 1997 میں بھی منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں دبئی سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ فوٹو؛فائل

بالی ووڈ میں 90 کی دہائی میں اپنی بے باک اداکاری سے جانی جانے والی ممتاکلکرنی کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں شوہر سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق اداکارہ ممتا کلکرنی کو کینیا کی پولیس اور امریکی انسداد منشیات ایجنسی نے منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں ان کے شوہر وکی گوسوامی سمیت اتوار کے روز کینیا کے شہر مومباسا سے گرفتار کیا جس کے بعد ان سے اس حوالے سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

اس سے قبل 1997 میں بھی وکی گوسوامی کو منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں دبئی سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس جرم میں انہیں 25 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم بعد ازاں جیل میں ان کے اچھے رویئے کی وجہ سے ان کی سزا میں کمی کردی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ممتا کلکرنی نے اپنی بے باک اداکاری کے باعث بالی ووڈ میں خوب شہرت پائی تاہم بعد میں اداکارہ نے اچانک فلمی دنیا چھوڑ کر دبئی اور اس کے بعد کینیا میں رہائش اختیار کرلی جہاں انہوں وکی گوسوامی سے شادی بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔