کل سے پٹرول 6روپے لیٹر سستا کرنے کی سمری ارسال

ڈیزل، مٹی کا تیل بھی سستا کرنے کی سفارش، سی این جی5سے6 روپے کلو سستی ہو گی

ڈیزل، مٹی کا تیل بھی سستا کرنے کی سفارش، سی این جی5سے6 روپے کلو سستی ہو گی. فوٹو: فائل

وزارت پٹرولیم نے کل یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات 6روپے فی لیٹر تک جبکہ سی این جی کی قیمت میں 5سے 6روپے فی کلوگرام تک کمی کرنے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی ہے۔


ذرائع نے بتایا کہ سمری میں پٹرول کی قیمت میں 6روپے فی لیٹر،مٹی کے تیل میںچالیس پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میںچودہ پیسے، ہائی ڈیزل کی قیمت میںپچانوے پیسے فی لیٹرکمی کی منظوری دی گئی ہے ذرائع نے بتایاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںمجوزہ کمی کے بعدپٹرول کی نئی قیمت102روپے 45 پیسے فی لیٹر،

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 101 روپے 63 پیسے فی لیٹر،ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت113 روپے 16 پیسے،لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 96 روپے 22 پیسے فی لیٹرکرنے کی تجویزدی گئی ہے جبکہ زون ون میں سی این جی کی قیمت میں 5روپے اُنچاس پیسے فی کلو جبکہ زون ٹو میں 5روپے دو پیسے فی کلوگرام کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story