ایم کیو ایم نے ہر دور میں اقتدار کے مزے لوٹے شرجیل میمن

محکمہ صحت کا قلمدان کئی سالوں سے ایم کیوایم کے پاس رہا لہذا متحدہ ہر چیز میں برابر کی ذمہ دار ہے،وزیراطلاعات سندھ


ویب ڈیسک November 13, 2014
تھرپارکرمیں مزید 750 آر او پلانٹس لگائے جارہے ہیں جو کہ جون 2015 سے کام شروع کردیں گے, وزیراطلاعت سندھ فوٹو: فائل

وزیر اطلاعت سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے ہر دور میں اقتدار کے مزے لوٹے ہیں اور من پسند وزارتیں حاصل کیں لہذا ایم کیو ایم کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کا قلم دان کئی سالوں سے ایم کیو ایم کے پاس رہا لہذا متحدہ ہر چیز میں برابر کی ذمہ دار ہے، ایم کیو ایم نے ہر دور میں اقتدار کے مزے لوٹے اور من پسند وزارتیں حاصل کیں ہیں،متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں جب کہ عوام کو کسی من گھڑت اور منفی پروپگینڈے سے گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ تھر پارکر پسماندہ علاقہ ہے اسی وجہ سےاس کا کسی اور حصے سے موازنہ نہ کیا جائے جب کہ وزیراعلیٰ سندھ بہتر انداز میں مسائل حل کررہے ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تھرپارکر میں مزید 750 آر او پلانٹس لگائے جارہے ہیں جو کہ جون 2015 سے کام شروع کردیں گے جس سے لاکھوں لوگوں کو پینے کا صاف پانی مفت ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔