اراکین اسمبلی کیلیے گوشوارے جمع کرانے کاآج آخری روز

500ارکان نے تفصیلات جمع کرادیں،دفاتر آج رات12بجے تک کھلے رہیںگے،الیکشن کمیشن


Numainda Express September 30, 2012
500ارکان نے تفصیلات جمع کرادیں،دفاتر آج رات12بجے تک کھلے رہیںگے،الیکشن کمیشن. فوٹو فائل

الیکشن کمیشن میں اراکین پارلیمنٹ وصوبائی اسمبلیوں کی جانب سے گوشوار وں اوراثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کی ڈیڈلائن آج ختم ہو رہی ہے۔

متعلقہ دفاترآج رات12 بجے تک کھلے رہیں گے،گزشتہ روزمزید150 ممبران نے اپنے اثاثوںکی تفصیلات جمع کرائیںجس سے اب تک تفصیلات جمع کرانیوالے ارکان کی کل تعداد 500 سے زائد ہوگئی ہے ، 600 ارکان نے ابھی بھی تفصیلات جمع کرانی ہیں ۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آج اتوار کے روزالیکشن کمیشن رات 12بجے تک تفصیلات وصول کرے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں