قومی ہاکی ٹیم کا دورۂ جنوبی کوریا منسوخ
معاشی حالات اور ویزا مسائل وجہ بنے، حتمی اسکواڈکا اعلان رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ہوگا
پی ایچ ایف نے معاشی حالات اور ویزا مسائل کے باعث ٹیم کا دورئہ جنوبی کوریا منسوخ کر دیا ہے، دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا، بعض سینئر پلیئرز کے غیر ملکی لیگز میں مصروف ہونے کی وجہ سے حتمی 18 رکنی اسکواڈ کا انتخاب رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق مالی بحران میں مبتلا پی ایچ ایف نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل کھلاڑیوں کو میچ پریکٹس کا موقع فراہم کرنے کی غرض سے جنوبی کوریا کے دورے کا پروگرام بنایا تھا جسے اب منسوخ کر دیا گیا۔ سیکریٹری فیڈریشن اولمپئن رانا مجاہد علی کے مطابق کھلاڑیوں کے پاسپورٹس بھارتی ہاکی کمیشن کے پاس ہیں لہذا کورین ویزوں کا حصول ممکن نہیں، اسی طرح ہمارے پاس فنڈزکی بھی شدید کمی ہے، پی ایچ ایف کے حالات ایسے نہیں کہ وہ اخرجات برداشت کرسکے۔ انھوں نے کہا کہ دوبارہ مدعو کرنے کی صورت میں قومی ٹیم چیمپئنزٹرافی کے بعد جنوبی کوریا کیخلاف سیریزکھیلنے جا سکتی ہے۔
دوسری جانب چیف سلیکٹر اولمپئن اصلاح الدین صدیقی نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے 20 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا، اس حوالے سے ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم کراچی میں ٹرائلز کا انعقاد ہوا، اصلاح نے ساتھی سلیکٹرز ایازمحمود، خالد بشیر، مصدق حسین اور چوہدری محمد ارشد کے ہمراہ ان کی نگرانی کی، جمعرات کو سلیکشن کمیٹی کی جانب سے ممکنہ20 کھلاڑیوں کو حتمی شکل دی گئی ان کے ساتھ 9 اسٹینڈ بائی پلیئرز کو بھی چنا گیا ہے۔
بھارت کے شہر بھوبھنیشور میں 6 سے 14 دسمبر تک شیڈول 8 ملکی ایونٹ کیلیے حتمی18رکنی ٹیم کا اعلان چند روز بعد ہو گا، بیرون ملک لیگ میں مصروف اولمپئن رضوان سینئر، راشد محمود اور ارشد بشیر کی کیمپ اور ٹرائلز میں عدم شرکت کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا، محمد عمران کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے ۔ ابتدائی 20 کھلاڑیوں میںعمران بٹ اور امجد علی(گول کیپرز) محمد عمران، محمد عرفان، سید کاشف شاہ (فل بیکس)، عماد شکیل بٹ، محمد توثیق، راشد محمود، رضوان جونیئر، زوہیب اشرف اور تصور عباس( ہاف بیکس)، شفقت رسول، وقاص شریف، عمربھٹہ، دلبراحمد، رضوان سینئر، علی شان، ارسلان قادر، اظفر یعقوب اور رضوان علی شامل ہیں۔
مظہرعباس، مبشر علی، ابوبکر، عاطف مشتاق، رانا محمد عمیر، نوہیز زاہد ملک، شان ارشاد، محمد نوید اور محمد عتیق جونیئر اسٹینڈ بائی کھلاڑی ہوں گے۔ واضح رہے کہ قومی کیمپ پر غیر ملکی لیگ کو ترجیح دینے والے تجربہ کار فارورڈز حسیم خان اور شکیل عباسی کو زیر غور ہی نہیں لایا گیا، دونوں کو کیمپ میں بھی شامل نہیں کیا گیا تھا ۔