حزب اللہ نے داعش کو مسلمانوں کیلئے اسرائیل سے بڑا خطرہ قرار دے دیا

بعض عرب اورمغربی ممالک تنازع کوہوا دینے کے ذمے دارہیں، سربراہ حزب اللہ کا انٹرویو


News Agencies/AFP November 14, 2014
داعش نے اپنے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی اطلاعات کے بعد ان کی آڈیو جاری کر دی ہے۔ فوٹو: فائل

لبنانی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ دولت اسلامیہ خطے کے مسلمانوں کے لئے اسرائیل سے بڑا خطرہ ہے اور بعض عرب و مغربی ممالک شام میں جاری تنازع کو ہوا دینے کے ذمے دار ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں تنظیم کے رہنما محمد فنیّش نے کہا کہ دولت اسلامیہ کیخلاف جنگ میں ان کے مقاصد مغربی طاقتوں سے مشترک ہیں۔ دوسری طرف شام کے علاقے کوبانی میں کرد جنگجوؤں نے مرکزی شاہراہ پر حملہ کر کے داعش کی سپلائی لائن کاٹ دی۔ داعش نے شام میں سونے، چاندی اور تانبے سے کرنسی سکے بنانے کا اعلان کر دیا۔

داعش نے اپنے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی اطلاعات کے بعد ان کی آڈیو جاری کر دی ہے۔ دریں اثنا شامی صوبے حما میں واقع ایک اسکول پر راکٹ گرنے سے 7 بچے ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے کہا ہے کہ امریکیوں نے عراق کی سرزمین پر ناکامی کے بعد داعش اور النصرہ کی صورت میں اپنی نئی سازش شروع کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔