لاہورہائیکورٹ نے مریم نواز کی بطور چیئرپرسن یوتھ لون پروگرام تعیناتی کیس نمٹا دیا

مریم نواز کا مستعفی ہونا احسن اقدام ہے اور اس عمل سے جمہوریت مضبوط ہوگی،عدالت


ویب ڈیسک November 14, 2014
مریم نواز کا مستعفی ہونا احسن اقدام ہے اور اس عمل سے جمہوریت مضبوط ہوگی،عدالت فوٹو:فائل

ہائیکورٹ نے مریم نواز کی بطور وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کی چیئرپرسن تعیناتی کے خلاف درخواست نمٹا دی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی بطور چیئرپرسن وزیراعظم یوتھ لون اسکیم تعیناتی کے خلاف دائر درخواست عدالت نے مریم نواز کے استعفے کے بعد نمٹا دی۔ عدالت نے اپنے حکم نامے میں قرار دیا کہ مریم نواز کا استعفیٰ دانشمندانہ اقدام ہے اوراس عمل سے جمہوریت مضبوط ہوگی، حکومت اس عہدے پر شفاف اور میرٹ کے مطابق تعیناتی کرے۔


گزشتہ سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ڈپٹی اٹارنی سے سوال کیا تھا کہ کیا یہ عہدہ خاندانی افراد میں ہی رہنا ضروری ہے جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ چیرپرسن فوکل پرسن ہیں اور یہ کوئی اختیار نہیں۔ اس موقع پر جسٹس منصور نے ریمارکس دیئے کہ تو کیا میں اپنے باورچی کو فوکل پرسن قرار دے کر عہدے پر لگا سکتا ہوں، کل وزیراعظم کسی ان پڑھ شخص کو اس عہدے پر تعینات کردیں تو کیا ہوگا جس کے بعد عدالت نے آج تک کے لئے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا تاہم مریم نواز نے عدالتی فیصلہ آنے سے قبل ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔