سپریم کورٹ نے قومی اداروں میں سربراہان کی تقرری کیلئے کمیشن کی شرط ختم کردی

سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں سربراہان کی تقرری سے متعلق 10 دسمبر تک رپورٹ جمع کرائی جائے، عدالت کا حکم


ویب ڈیسک November 14, 2014
سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں سربراہان کی تقرری سے متعلق 10 دسمبر تک رپورٹ جمع کرائی جائے، عدالت کا حکم۔ فوٹو: فائل

KARACHI:

سپریم کورٹ نے سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں اعلی عہدوں پر کمیشن کے ذریعے تقرری کی شرط ختم کردی۔


سپریم کورٹ نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی نظرثانی درخواست منظور کرتے ہوئے سرکاری اداروں میں اعلی عہدوں پر تعیناتی کے لئے کمیشن کی شرط ختم کردی جب کہ عدالت نے اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ تمام خودمختار، نیم خودمختار اور کارپوریشنز میں سربراہان کی تقرری کے حوالے سے 10 دسمبر تک رپورٹ پیش کی جائے۔


واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سرکاری و نیم سرکاری اداروں سمیت کارپوریشنز میں سربراہان کی تعیناتی کے لئے کمیشن قائم کرنے کا حکم دیا تھا جس کے تحت حکومت کو قومی اداروں میں سربراہان کی تقرری کا پابند کیا گیا تھا تاہم اس فیصلے کے خلاف خواجہ آصف نے عدالت میں نظرثانی اپیل دائر کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔