وزیراعلی پنجاب کی بھوانہ آمد پر سیلاب متاثرین مشتعل گو نواز گو کے نعرے

امدادی رقوم کی تقسیم میں شفافیت نہ ہونے پر احتجاجاً سیلاب متاثرین نے وزیراعلی پنجاب کی گاڑی کا گھیراؤ کیا۔


ویب ڈیسک November 14, 2014
امدادی رقوم کی تقسیم میں شفافیت نہ ہونے پر احتجاجاً سیلاب متاثرین نے وزیراعلی پنجاب کی گاڑی کا گھیراؤ کیا۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز

MISSISSAUGA, ON, CANADA:

وزیراعلی شہباز شریف کی بھوانہ میں سیلاب متاثرین میں امدادی رقم تقسیم کے موقع پر متاثرین نے شدید احتجاج کیا اور گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بھوانہ میں وزیراعلی پنجاب نے امدادی رقم کی دوسری قسط ادا کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب ختم کرنے کے بعد روانہ ہونے لگے تو متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے ان کی گاڑی کو گھیر لیا اور گو نواز گو کے نعرے لگائے۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ ہمیں حق نہیں دیا گیا اور پٹواریوں نے غلط رجسٹریشن کی جس کی وجہ سے امداد نہیں دی جارہی۔


وزیراعلی نے اس سے قبل متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چنیوٹ میں سیلاب متاثرین کو 60 کروڑ روپے تقسیم کئے جارہے ہیں اور سیلاب متاثرین پریشان نہ ہوں کیوں کہ مسائل ختم ہونے والے ہیں جبکہ پاک فوج ، بحریہ اور ریسکیو کے اداروں نے متاثرین کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔