شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 30 دہشت گرد ہلاک

مارے جانے والے دہشت گردوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں، آئی ایس پی آر

پاک فوج کی جانب سے رواں برس جون سے وزیرستان میں ضرب عضب کے نام سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے. فوٹو: فائل

دتہ خیل میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے 30 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔



پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے طیاروں نے آج صبح شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 30 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے رواں برس جون سے وزیرستان میں ضرب عضب کے نام سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں اب تک سیکڑوں دہشت گرد ہلاک اور درجنوں جوان شہید ہو چکےہیں۔
Load Next Story